سندھ حکومت کا کل کراچی میں سکول بند رکھنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24نیوز) حکومت سندھ نے کل کراچی میں سکولز بند رکھنے کا اعلان کردیا۔
وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے کہا کہ کل ممکنہ بارشوں کے باعث شہر کے سکول بند رہیں گے،اس کے علاوہ سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کا بھی کہنا ہے کہ کل کراچی میں نجی اور سرکاری سکولز بند رہیں گے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی میں بارشوں کے دوران حکومت کی پوری مشینری فعال ہے، نکاسی آب کا کام جاری ہے، عوام کی جان اور حفاظت سب سے مقدم ہے، شہری غیرضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں،شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت عوام کو ہرگز اکیلا نہیں چھوڑے گی اور شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: گلستانِ جوہر میں گھر کی دیوار گر گئی، 4 افراد جاں بحق،4زخمی