کراچی؛بارش کے باعث مختلف حادثات میں 8افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )شہر قائد میں شدید بارش کے دوران گلستان جوہر اور اورنگی ٹاؤن سمیت بیشتر علاقوں میں8 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔
ریسکیوحکام کے مطابق کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر بلاک 12 میں گھر کی دیوار گرنے سے8افراد جاں بحق جبکہ4زخمی ہوئے،جاں بحق و زخمی ہونے والے افراد کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا،جاں بحق و زخمی ہونے والے افراد کی شناخت 4 سالہ مریم دختر افضل، 3 سالہ حمزہ ولد افضل، 24 سالہ سمیعہ زوجہ مبین اور ایک 28 سالہ نامعلوم شخص بھی جاں بحق افراد میں شام ہے۔
پولیس کے مطابق حادثے میں 2 بچے اور 2 خواتین جاں بحق ہوئیں،4 افراد زخمی ہیں حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد جھگیوں میں رہائش پذیر تھے، جگھیوں سے متصل گھر کی دیوار گری ہے۔
علاوہ ازیں ریسکیو حکام نے بتایا کہ نارتھ کراچی میں کرنٹ لگنے سے 65 سالہ محمد اسحاق جاں بحق ہوگیا،اورنگی ٹاؤن میں دیوار گرنے سے 8 سالہ عبداللہ جاں بحق ہوا،ڈیفنس فیز 6 میں کرنٹ لگنے سے 24 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت نہ ہوسکی جبکہ ملیر 15 میں پیٹرول پمپ پر آگ سے جھلس کر 28 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہیند فری لگانے کا انجام۔۔پٹری پر چلنے والا نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق