ہیند فری لگانے کا انجام۔۔پٹری پر چلنے والا نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)فیصل آباد کےتھانہ ملت ٹاون کے علاقہ میں ایک نوجوان ہینڈ فری لگا کر ریلوے پٹری پر چلتے ہوئےٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کےتھانہ ملت ٹاون کے علاقے بلال نگر کا رہائشی نعمان بھائیوالا پھاٹک کے قریب فیکٹری میں ملازم تھا،فیکٹری سے چھٹی کرکے نعمان ہینڈ فری لگاکر پٹری پر چل رہا تھا،پیچھے سے آنیوالی ٹرین کی آواز ہینڈ فری کی وجہ سے نعمان سن نہ سکا،ٹرین نعمان کو کچلتی ہوئی گزر گئی،وہ موقع پر دم توڑ گیا۔پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد:متعدد افسران کے تقرر و تبادلے،چیئرپرسن پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کے تقرر کی منظوری