پاکستان سے پولیو کاخاتمہ کرکے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں گے: وزیراعظم

Aug 19, 2025 | 14:58:PM
 پاکستان سے پولیو کاخاتمہ کرکے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں گے: وزیراعظم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ کرکے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں گے۔

وزیر اعظم سے روٹری انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے صدر نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں انسداد پولیو کیلئے روٹری انٹرنیشنل فاؤنڈیشن اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیو مہمات میں پولیو ورکرز کا کلیدی کردار قابل تحسین ہے، ہم ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، پولیو کے خاتمے میں مشکلات ہیں مگر یہ نا ممکن نہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ محکمہ صحت، پولیو ورکرز اور متعلقہ ادارے پولیوکے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کبھی معافی نہیں مانگے گا، یہ سب عمران خان سے معافی مانگیں گے: نورین خان  

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ کرکے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں گے۔