عمران خان کبھی معافی نہیں مانگے گا، یہ سب عمران خان سے معافی مانگیں گے: نورین خان  

Aug 19, 2025 | 14:36:PM
عمران خان کبھی معافی نہیں مانگے گا، یہ سب عمران خان سے معافی مانگیں گے: نورین خان  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک  )عمران خان کی بہن نورین خان نے کہاہے کہ عمران خان کبھی معافی نہیں مانگے بلکہ یہ سب چند دنوں کی بات ہے پھر عمران خان سے معافی مانگیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق   نورین خان  نے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سہیل وڑائچ صاحب نے فیلڈ مارشل کا انٹرویو کیاہے اس میں انہوں نے کہا کہ عمران خان معافی مانگ لیں، جس پر جواب دیتے ہوئے نورین خان نے کہا کہ عمران خان معافی کیوں مانگیں گے، جیسے وہ کہتے ہیں کہ عمران خان معافی مانگے تاکہ ہماری عزت رہ جائے۔

 یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد بورڈ : میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان ،طالبات بازی لے گئیں

عمران خان کبھی معافی نہیں مانگے گا، یہ سب کے سب عمران خان سے معافی مانگیں گے، جنہوں نے اس پر کیسز بنائے ہیں ، یہ کچھ دنوں کی بات ہے ، پھر یہ ادارے چاہے پولیس ہی ہو، ایک ایک بندہ عمران خان سےمعافی مانگے گا۔