شہباز گل پر تشدد کا معاملہ، اسلام آباد پولیس نے اشتہار جاری کردیا

Aug 19, 2022 | 00:19:AM
اسلام آباد پولیس، شہباز گل پر تشدد، اشتہار جاری کردیا،
کیپشن: شہباز گل اور اسلام آباد پولیس لوگو، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آباد پولیس نے شہباز گل پر تشدد سے متعلق اشتہار جاری کر دیا۔

ترجمان اسلام آبادپولیس نے اشتہار میں لکھا ہے کہ تھانہ کوہسار میں کسی بھی شخص کے پاس شہباز گل پر تشدد سے متعلق کوئی شہادت ہے تو اپنا بیان قلم بند کروا دے،اشتہار میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر بیان قلم بندکرانا چاہتا ہے تو وہ آئی جی اسلام آباد کے دفتر قلم بند کروا دے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پارٹی رہنمائوں کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ شہباز گل کو پولیس کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز گل پر تشدد کا معاملہ، آئی جی اسلام آباد کو انکوائری کا حکم