ایک اور مقدمہ میں علی امین گنڈا پور کی ضمانت منظور

Apr 19, 2023 | 11:39:AM
ایک اور مقدمہ میں علی امین گنڈا پور کی ضمانت منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کی داجل چیک پوسٹ ہنگامہ آرائی کیس میں  ضمانت منظور کرلی گئی۔

پولیس نے علی امین گنڈا پور کو سینئر سول جج بھکر کی عدالت میں پیش کیا جہاں دوران سماعت پولیس حکام نے عدالت کو بتایا کہ علی امین کے خلاف داجل چیک پوسٹ ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج ہے، تھانہ ریس کورس پولیس کو دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمےمیں علی امین مطلوب ہیں۔

ضرور پڑھیں :ملک میں ایک ساتھ انتخابات،وزارت دفاع نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا
بعد ازاں عدالت نے داجل چیک پوسٹ ہنگامہ آرائی کیس میں علی امین گنڈا پور کی ضمانت منظور کرلی اور انہیں 50 ہزار روپے کے حفاظتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔


دوسری جانب لاہور پولیس نے علی امین کی راہداری ریمانڈ کی درخواست کی جس پر عدالت نے بحث مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔