پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدہ ،علما کونسل کا یوم تشکر منانے کا اعلان

Sep 18, 2025 | 11:52:AM
پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدہ ،علما کونسل کا یوم تشکر منانے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ ہونے پر پاکستان علما کونسل نے کل جمعہ کو بطور یوم تشکر و یوم دعا منانے کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل مبارک باد کے مستحق ہیں۔

 پاکستانی افواج کو مبارک ہو کہ وہ ارض حرمین شریفین کا دفاع کریں گی۔

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیراعظم شہباز شریف نے اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کئے۔

 یہ معاہدہ دونوں ممالک کی اپنی سلامتی کو بڑھانے اور خطے اور دنیا میں سلامتی اور امن کے حصول کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:’’کسی ایک ملک کیخلاف جارحیت دونوں کیخلاف جارحیت تصور کی جائے گی‘‘پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ