مغوی اسسٹنٹ کمشنر تمپ بازیاب، خصوصی طیارے سے کوئٹہ منتقل

Sep 18, 2025 | 08:18:AM
 مغوی اسسٹنٹ کمشنر تمپ بازیاب، خصوصی طیارے سے کوئٹہ منتقل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بلوچستان سے اغواء ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر تمپ محمد حنیف نورزئی کو بازیاب کرانے کے بعد خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ پہنچادیا گیا۔
 ڈپٹی کمشنر کیچ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر محمد حنیف نور زئی کی بازیابی بدھ کی شب عمل میں آئی، انہیں وزیراعلیٰ بلوچستان کے خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ لایا گیا،حنیف نورزئی کی بازیابی کو ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے، جس میں کمشنر مکران، ڈپٹی کمشنر کیچ اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی اہم کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی19پیسےفی یونٹ مہنگی ہونے کاامکان،نیپرامیں درخواست دائر
واضح رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر تمپ محمد حنیف نورزئی کو بلوچستان کے ضلع کیچ سے 3 جون کو نامعلوم مسلح ملزمان نے اغوا کیا تھا اور کارروائی کی ذمہ داری کالعدم تنظیم نے قبول کی تھی۔