بجلی19پیسےفی یونٹ مہنگی ہونے کاامکان،نیپرامیں درخواست دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)کراچی سمیت ملک بھرکے بجلی صارفین کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی19پیسےفی یونٹ مہنگی کرنےکی درخواست نیپرامیں دائرکردی گئی۔
ذرائع کے مطابق سی پی پی اےنےاگست2025کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست جمع کرائی ہے،نیپرانے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر29ستمبرکوسماعت کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
ذرائع کے مطابق حکومتی پالیسی گائیڈلائنزکےمطابق ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کااطلاق ملک بھرکی طرح کےالیکڑک پربھی ہوگا،اکتوبرکے بلوں میں اگست کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کااطلاق کیےجانےکا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی الٹ گئی،61 افرادہلاک
نیپرا نےگذشتہ ہفتےکے الیکٹرک کےلیے جون اور جولائی کی ماہانہ ایڈ جسٹمنٹس کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا،اس وقت کےای صارفین کو2 ماہانہ ایڈجسٹمنٹس میں2روپے57پیسےکمی کاریلیف مل رہا ہے،باقی صارفین کےلیےجولائی کی ایڈ جسٹمنٹ میں ایک روپے79پیسےکی کمی کی گئی،ڈسکوزصارفین کوجولائی کی ایڈجسٹمنٹ کاریلیف رواں ماہ کےبلوں میں مل رہاہے۔