لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی الٹ گئی،61 افرادہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں کشتی میں سوار 61 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 13 کو زندہ بچا لیا گیا ۔
یو این ایچ سی آر کے مطابق کشتی لیبیا کے مشرقی شہر توبروک کے ساحل کے قریب الٹی جس میں 74 افراد سوار تھے ،ان میں سے صرف 13 افراد کو زندہ بچایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آن لائن جوئے کا نشہ،14 سالہ لڑکے کی والد کے13 لاکھ روپے ہارنے کے بعد خودکشی
کشتی میں سوار زیادہ تر افراد کا تعلق سوڈان سے تھا ۔