آن لائن جوئے کا نشہ،14 سالہ لڑکے کی والد کے13 لاکھ روپے ہارنے کے بعد خودکشی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارت کی ریاست اترپردیش کے ایک گائوں میں آن لائن گیم کی بری لت نے والدین کے 14 سالہ اکلوتےبیٹے کی جان لے لی۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ المناک واقعہ ریاست اتر پردیش کے دیہی علاقے میں پیش آیا جہاں یش نامی چھٹی جماعت کے طالبعلم کی پھندہ لگی لاش اس کے کمرے سے ملی۔غمزدہ باپ نے پولیس کو بتایا کہ چیک بک لینے بینک گیا تو معلوم ہوا کہ اکاؤنٹ سے 13 لاکھ وپے نکالے جا چکے ہیں۔ میں حیران اور پریشان ہو گیا۔ میرے پوچھنے پربینک کے عملے نے بتایا کہ آپ کے اکاؤنٹ سے یہ رقم وقفے وقفے سے ایک آن لائن گیم پر خرچ کی گئی ہے۔جس پر والد یادیو نے اپنے 14 سالہ بیٹے یش سے باز پرس کی جو پہلے تو ٹالتا رہا لیکن پھر اعتراف کرلیا۔یش کے والد نے پولیس کو بتایا کہ یہ رقم میں نے دو سال قبل زمین بیچ کر حاصل کی تھی اور محفوظ کرنے کے لیے بینک میں رکھوائی تھی تاکہ برے وقت میں کام آئے۔یادیو نے مزید بتایا کہ جب 13 لاکھ روپے آن لائن گیم میں خرچ ہونے کا پتا چلا تو میرے پاؤں تلے زمین نکل گئی تھی۔بیٹے کے اعتراف پر یادو نے ڈانٹ ڈپٹ کی اور آئندہ آن لائن گیم نہ کھیلنے کا وعدہ لیا۔ پھر یش ٹیوشن پڑھنے چلا گیا۔ ٹیوشن سے واپسی پر سیدھے اپنے کمرے میں گیا اور پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔ اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں موت کی تصدیق کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:شعیب اختر نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی، مداحوں کی مبارکبادیں