اِس رمضان روزہ کتنے گھنٹے طویل ہوگا؟ جانئے

Oct 18, 2025 | 23:03:PM
اِس رمضان روزہ کتنے گھنٹے طویل ہوگا؟ جانئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )رواں برس دنیا بھر میں رمضان المبارک آغاز فروری سے ہوگا اور اختتام مارچ میں ہوگا،یعنی اہل اسلام اس بار ماہ مقدس میں سردیوں کو الوداع کہتے ہوئے موسم بہار کو خوش آمدید کہیں گے لیکن اس سال روزے کا دورانیہ کتنا ہوگا کیا آپ جانتے ہیں؟

مضان المبارک مسلمانوں کا مقدس مہینہ ہے،رحمتوں، برکتوں، مغفرت والے اس مہینے میں دنیا بھر کے مسلمان سحر سے نماز مغرب تک اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے روزے رکھتے ہیں جو کہ ان پر فرض کیے گئے ہیں، دنیا بھر میں مسلمان رمضان المبارک کا شدت سے انتظار کرتے ہیں ۔

 رمضان المبارک میں ہر ملک میں سحر اور افطار مقامی وقت کے مطابق ہوگا لیکن عموما ایشیائی اور عرب ممالک سمیت کئی مغربی ممالک میں مقامی وقت کے فرق کے ساتھ روزہ کا دورانیہ کچھ منٹ کے فرق کے ساتھ تقریباً یکساں ہوگا۔

خطہ عرب جس میں سعودی عرب، یو اے ای، قطر، کویت، مصر، فلسطین اور اطراف کے ممالک میں رمضان کے آغاز پر روزے کا دورانیہ تقریباً ساڑھے 12 گھنٹے سے زائد ہوگا جو رمضان کے اختتام تک تقریباً 13 گھنٹے کے لگ بھگ پہنچ جائے گا۔

پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، افغانستان سمیت دیگر ممالک میں روزے کا دورانیہ رمضان المبارک کے آغاز پر تقریبا 12 گھنٹے 38 منٹ اور رمضان کے اختتام تک 12 گھنٹے 55 منٹ تک ہوگا۔

نوٹ: یہ اوقات عوام الناس کی عمومی معلومات کے لیے ہے، رمضان المبارک کی آمد پر ہر شخص اپنے شہر کے اوقات کے مطابق ہی سحر اور افطار کرے۔

یہ بھی پڑھیں :  سعودی عرب: آب زم زم کی گھروں تک ترسیل کی نئی سہولت متعارف