گول بال ہے یہ گول بال۔۔چین اور ایران کی ٹیمیں جیت گئیں،پاکستانی ٹیم  کو  شکست

Oct 18, 2025 | 20:59:PM
 گول بال ہے یہ گول بال۔۔چین اور ایران کی ٹیمیں جیت گئیں،پاکستانی ٹیم  کو  شکست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)پاکستان بلائنڈ اسپورٹس فیڈریشن کے زیرِ اہتمام ایشیا پیسیفک گول بال چیمپئن شپ 2025 کے مقابلوں میں چین اور ایران کی ٹیموں کو  فتوحات ملیں جبکہ پاکستان ٹیم  کو  شکست دوچار ہونا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق مردوں کے مقابلوں میں سعودی عرب نے عراق کو 5–7، آسٹریلیا نے تھائی لینڈ کو 3–4 سے شکست دی،ازبکستان نے پاکستان کو 1–11 سے شکست دے دی ،چین نے قازقستان کو 4–12 سے شکست دی،ایران نے ایک اور میچ میں عراق کو 3–8 سے ہرایا۔خواتین کے مقابلوں میں جنوبی کوریا نے تھائی لینڈ کو 0–7 سے، جبکہ چین نے جاپان کو 1–3 سے مات دی،

پاکستان بلائنڈ اسپورٹس فیڈریشن کے زیرِ اہتمام چمپیئن شپ منعقد کی گئی ہے ، چیمپئن شپ میں چین، ایران، جاپان، تھائی لینڈ، قازقستان، پاکستان، سعودی عرب کی ٹیمیں شامل ہیں، آسٹریلیا، عراق اور ازبکستان  کی ٹیمیں بھی شامل ہیں ،یہ پہلا موقع ہے کہ ایشیا پیسیفک گول بال چیمپئن شپ پاکستان میں منعقد ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بچوں کیلئےخوشخبری،چڑیا گھر میں8سال بعد زرافے کے نئے جوڑے کی آمد