علیمہ خان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل ، وارنٹ کیساتھ آج لاہور جائیگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی)راولپنڈی پولیس نے علیمہ خان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دیدی، تھانہ صادق آباد پولیس کی خصوصی ٹیم وارنٹ لیکر آج لاہور روانہ ہو گی ۔
علیمہ خان کے وارنٹ پر 14 اپر مال روڈ لاہور کاپتہ درج ہے ، انسداد دہشتگری عدالت راولپنڈی نے ملزمہ کی عدم حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جمعہ کو جاری کئے تھے۔
علیمہ خان کی ضمانت کے بھی سمن کی تکمیل کے لئے پولیس ٹیم مقرر کر دی گئی ، علیمہ خان کی ضمانت راولپنڈی کے رہائشی عمر شریف نے دی تھی، عمر شریف نے ملزمہ کی ضمانت کے ایک۔لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروائے تھے ۔
عدالتی سمن کے مطابق ملزمہ کو 20 اکتوبر کو پیش نہ کیا تو ضامن کیخلاف عدالتی کارروائی شروع ہو گی،تھا نہ صادق آباد کے نومبر احتجاج مقدمہ میں آئندہ سماعت 20 اکتوبر کو ہے۔
انسداد دہشتگری عدالت راولپنڈی نے ملزمہ کی عدم حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جمعہ کو جاری کئے تھے، علیمہ خان کے ضمانتی کے بھی سمن کی تکمیل کے لئے پولیس ٹیم مقرر کر دی گئی ۔
علیمہ خان کی ضمانت راولپنڈی کے رہائشی عمر شریف نے دی تھی، عمر شریف نے ملزمہ کی ضمانت کے ایک۔لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروائے تھے ۔
عدالتی سمن کے مطابق ملزمہ کو 20 اکتوبر کو پیش نہ کیا تو ضامن کیخلاف عدالتی کارروائی شروع ہو گی ،تھا نہ صادق آباد کے نومبر احتجاج مقدمہ میں آئیندہ سماعت 20 اکتوبر کو ہے۔
یہ بھی پڑھیں :پنجاب: دفعہ 144 میں 7 دن کی توسیع