عدالت کا معمر قذافی کے بیٹے کو ایک ارب ڈالر کے عوض رہا کرنے کا حکم

Oct 18, 2025 | 14:32:PM
عدالت کا معمر قذافی کے بیٹے کو ایک ارب ڈالر کے عوض رہا کرنے کا حکم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لبنان کی عدلیہ نے لیبیا کے آنجہانی رہنما معمر قذافی کے بیٹے ہانیبال قذافی کو ایک ارب ڈالر کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق لبنان کی عدالتی انتظامیہ نے لیبیا کے آنجہانی رہنما معمر قذافی کے بیٹے ہانیبال قذافی کو ایک ارب ڈالر ضمانتی رقم کی ادائیگی کے عوض سفری پابندیوں کے ساتھ رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

ہانیبال قذافی کو 2015 میں شام سے اغوا کر کے لبنان لے جایا گیا تھا جہاں بعد میں انہیں لبنانی حکومت نے گرفتار کر لیا تھا۔

اُن پر لبنان کی شیعہ برادری نے 1978 میں ایک شیعہ عالم اور امل تحریک کے رہنما موسیٰ الصدر کی گمشدگی کے بارے میں معلومات چھپانے کا الزام لگایا تھا۔ اس وقت ہانیبال قذافی نوعمر تھے۔

یہ بھی پڑھیں:اہم شخصیت اغوا

لبنانی شیعہ برادی نے لیبیا کے آنجہانی رہنما کرنل قذافی پر طرابلس کے دورے کے دوران موسیٰ الصدر اور ان کے دو ساتھیوں کو اغوا کرنے کا الزام لگایا تھا، جب کہ لیبیا کی حکومت نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ تینوں افراد لیبیا میں نہیں تھے بلکہ اٹلی گئے تھے۔