انسداددہشتگردی عدالت نے تحریک انصاف کے وکلا کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )انسداددہشتگردی عدالت نے تحریک انصاف کے وکلا کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیسز پر سماعت کی۔
پی ٹی آئی کے وکلا پر تھانہ رمنا میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بلدیاتی ایکٹ کے حوالے سےگورنر پنجاب کا بڑا بیان آگیا
عدالت نے نعیم حیدر پنجوتھا، فتح اللہ برکی، انصر کیانی اور علی اعجاز بٹر کے وارنٹ جاری کردیے جب کہ ملزمان کے ضمانتی کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
عدالت نے متعلقہ وکلا کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے
اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف عدت میں نکاح کی سماعت کے دوران خاور مانیکا پر مبینہ تشدد کا کیس بھی سامنے آیا۔