ازدواجی حیثیت اپ ڈیٹ کرانے کیلئے نادراکی بڑی سہولت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)شناختی کارڈ میں ازدواجی حیثیت اپ ڈیٹ کرانے کے حوالے سے نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا) نے تفصیلات جاری کردیں۔
نادراکی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ یونین کونسل سے کمپیوٹرائزڈ میرج سرٹیفکیٹ بنوانے کے بعد نادرا میں ازدواجی حیثیت لازماً تبدیل کرائیں تاکہ نادرا میں خاندان کی تشکیل کا درست ریکارڈ اپ ڈیٹ ہو جائے۔
نادرا میں ازدواجی حیثیت تبدیل کروانے کے بعد شادی شدہ جوڑے بچوں کے ب فارم اور شناختی کارڈ بنواتے وقت پریشانی سے بچ جائیں گے،اس کے علاوہ ازدواجی حیثیت کے مطابق پاسپورٹ حاصل کرنے میں بھی آسانی ہوگی جبکہ ضرورت پڑنے پر شہری فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور جانشینی سرٹیفکیٹ بھی آسانی کے ساتھ بنوا سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا دنیا کا سب سے مقروض ملک، بھارت کا ساتواں، پاکستان کا 33 واں نمبر
نادار نے شہریوں سے کہا ہے کہ ازدواجی حیثیت تبدیل کرانے کے لئے وہ نادرا دفتر تشریف لاسکتے ہیں،اس کے علاوہ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کا استعمال بھی کرسکتے ہیں۔