سوات، زمین کے تنازعے پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

Oct 18, 2023 | 17:56:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سبحان اللہ خان) سوات کے علاقے گراسی گراؤنڈ کے قریب پیش آنیوالے فائرنگ کے افسوس ناک واقعے میں دو افراد جابحق جبکہ پولیس اہلکار سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ زمین کے تنازعے پر پیش آیا جہاں اندھا دھند فائرنگ کت نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے: سی ٹی ڈی کی کارروائی، 9 دہشتگرد گرفتار

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جہاں سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔