ڈالر کی پھر اڑان،قیمت میں بڑا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)طلب پر روپے پر دباؤ بڑھنے لگا،انٹربینک میں ڈالر 82 پیسے مہنگا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 219 روپے سے بھی تجاوز کرگیا،انٹربینک میں ڈالر 218.89 روپے سے بڑھ کر 219.71 روپے پربند ہوا،ایک دن میں روپے کی قدرمیں 0.37 فیصد کمی ہوئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ 5 کاروباری روز میں ڈالر1 روپے 92 پیسے مہنگا ہوچکا ہے ،بیرونی قرض اور دیگر ادائیگی روپے پر پریشر دیکھا جارہا ہے ،بیرونی قرض اور دیگر ادائیگی کی مد میں 30.40 کروڑ ڈالر ادائیگی کی گئی ۔