عائشہ اکرم بلیک میلنگ معاملہ: گرفتار ملزم ریمبو نے بھی عدالت سے رجوع کرلیا

Oct 18, 2021 | 18:33:PM
ٹک ٹاکر عائشہ اکرم، بلیک میلنگ، الزام، گرفتار ملزم ریمبو
کیپشن: عائشہ اکرم اور ریمبو، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو ہراساں اور بلیک میلنگ کے الزام میں گرفتارملزم ریمبو نے ضمانت کی درخواست دائر کردی۔
ریمبو نے ایڈووکیٹ خواجہ اورنگزیب کی وساطت سے درخواست ضمانت دائر کی ،ایڈیشنل سیشن جج نے ملزم کی درخواست ضمانت سیشن جج لاہور کو بھجوا دی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عائشہ اکرم نے آج تک جتنے ملزموں کی شناخت پریڈ کی ان میں ریمبو شامل رہا، عائشہ اکرم نے ریمبو سمیت دیگر پر زیادتی کا الزام لگایا۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون سے مبینہ زیادتی۔۔ظالموں نے ویڈیو وا ئرل کر دی

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عائشہ اکرم اپنے دیئے ہوئے بیان سے مکر رہی ہے، سپریم کورٹ کی جانب اشٹام پر جھوٹی گواہی دینے والے کے خلاف کارروائی کا حکم ہے،عائشہ کا الزام بے بنیاد ہے اور وہ ملزم سے 10 لاکھ مانگ رہی ہے،درخواست میں مزید کہاگیا ہے کہ عائشہ اکرم کی ریمبو کے ساتھ پلاننگ کی آڈیوز اور ویڈیو بھی وائرل ہو گئی ہیں، عائشہ اکرم اپنے پولیس کو دیئے ہوا بیان سے اب مکر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گریٹراقبال پارک واقعہ ۔ ۔ریمبو کو اہلخانہ نے بڑا جھٹکا دیدیا