گریٹراقبال پارک واقعہ ۔ ۔ریمبو کو اہلخانہ نے بڑا جھٹکا دیدیا

Oct 17, 2021 | 21:15:PM
ریمبو،اہلخانہ،حقائق،انٹرویو
کیپشن: ٹک ٹا کر عائشہ ،ریمبو کیس،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ما نیٹر نگ ڈیسک)ٹک ٹاکرعائشہ اکرم کے الزامات کے بعد گرفتار ہونے والے ریمبو کے اہل خانہ نے ایک انٹر ویو میں کہا ہے کہ ہم ڈرکی وجہ سے پیروی کےلئے لالہ موسیٰ سےلاہورنہیں آرہے ،ہمیں کہا گیا ہے اگرآپ لاہور آﺅگے توآپ کو بھی پکڑ لیں گے، ہمارے پاس کھانے کے لئے پیسے نہیں ہم ریمبو کی رہائی کےلئے کیس کی پیروی کیسے کریں؟

تفصیلات کے مطابق ریمبو کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ عائشہ اکرم نے ایک بارہمارے گھر رات قیام بھی کیا ۔جب سے گریٹراقبال پارک کا واقعہ ہوا ریمبو تب سےعائشہ کے گھر پر ہی رہ رہا تھا اوربیمار ہونے پر اسے گھربھجوایا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:انٹر اور میٹرک کے طلبا کیلئے انتہائی اہم خبر

  اہل خانہ نے مزید کہا کہ ہمیں صرف اتنامعلوم کہ ریمبو ٹک ٹاک بناتاہے ، عائشہ اکرم والاواقعہ ٹی وی پر دیکھا ۔ ریمبو گھر ہوتا تھاتوعائشہ اکرم فون کر کے اسے لاہو ربلا لیتی اور نہ آنے کی صورت میں دھمکیاں دیتی۔ ریمبو کے والداور والدہ نے روتے ہوئے کہا کہ اس کے تین بچے ہیں اور ہر وقت اپنے باپ کو یاد کرتے ہیں۔

ریمبو کے چھوٹے بھائی نے کہا یہ عورت صرف شہرت کے پیچھے بھاگ رہی ہے ،اس نے سارے پاکستان کے مردوں کو بدنام کیا ۔ اس کا مزید کہنا تھا کہ عائشہ اکرم نے الزام عائد کیا ہے کہ اس نے ڈیڑھ سال میں ریمبو کو 10لاکھ روپے دئیے ہیں ، وہ اپنی تنخواہ60سے70ہزار بتاتی ہے کیا اس تنخواہ سے10لاکھ جوڑ ے جا سکتے ہیں ؟

یہ بھی پڑھیں:بل گیٹس کی بیٹی نےمسلمان نوجوان سے شادی کرلی۔۔تصاویر وا ئرل