سدھارتھ اور شہناز کے آخری گانے کی پہلی جھلک  منظر عام پر

Oct 18, 2021 | 11:24:AM
سدھارتھ شکلا ,شہناز گِل, پوسٹر شیئر,  آخری گانا
کیپشن: بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا اور شہناز گِل کی یاد گار تصویر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)گزشتہ ماہ دل کا دورہ پڑنے سے اچانک دنیا چھوڑ دینے والے بھارتی اداکار سدھارتھ شُکلا اور  شہناز گِل کے آخری گانے کی پہلی جھلک منظر عام پر آگئی ۔

سدھارتھ شکلا اور شہناز گِل کے آخری گانے کی گلوکارہ شریا گھوشال نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سدناز کے گانے کا پوسٹر شیئر کیا ۔  انسٹاگرام پر شیئر کئے گئے پوسٹر پر سدھارتھ شکلا اور شہناز گِل کی تصویر آویزاں ہے اور پوسٹر میں بتایا گیا کہ سدناز کا یہ گانا رواں ماہ 21 اکتوبر کو ریلیز کیا جائے گا۔شریا گھوشال نے پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’’سدھارتھ ایک ستارہ تھا اور ہمیشہ رہے گا، اس کے لئے لاکھوں دلوں کی محبت ہمیشہ روشن رہے گی۔‘‘ ’سدناز کا پیار ادھورا ہونے کے باوجود بھی پورا رہے گا۔‘‘ اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’’سدناز کا یہ آخری گانا، ہر مداح کی خواہش تھی اور یہ ہمیشہ ہمیں یاد رہے گا۔‘‘سدھارتھ  ہمارے دلوں میں رہیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 2 ستمبر کو بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا دُنیا سے رخصت ہوگئے تھے جس کے بعد سے اُن کی گرل فرینڈ شہناز گل شدید صدمے میں تھیں اور ابھی تک وہ اس غم میں مبتلا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ظالم شوہر کا اہل خانہ کیساتھ مل کر بیوی پر تشدد۔۔قتل کر دیا۔۔ پھر کیا کیا؟