اسحاق ڈار کی چینی وزیراعظم سے ملاقات، دو طرفہ تزویراتی شراکت داری کو فروغ دینے کا عزم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات, پاک چین قیادت کا دو طرفہ تزویراتی شراکت داری کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کےمطابق نائب وزیراعظم اور چینی وزیراعظم کی ملاقات ایس سی او سربراہان حکومت کونسل اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوئی, نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور چینی وزیراعظم لی کیانگ نے شنگھائی سپرٹ کو علاقائی استحکام کے لیے راہنما قرار دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور چینی وزیراعظم کا اہم عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم نے بلا مارنے پر غلطی تسلیم کرلی، آئی سی سی نے بھاری جرمانہ بھی عائد کر دیا