بابر اعظم نے بلا مارنے پر غلطی تسلیم کرلی، آئی سی سی نے بھاری جرمانہ بھی عائد کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستانی مایہ ناز بیٹسمن باز بابر اعظم پر راولپنڈی میں سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں آؤٹ ہونے کے بعد اسٹمپس پر بلا مارنے کے جرم میں میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور ایک ڈیمیریٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے،پاکستانی بلے باز نے جرم اور سزا تسلیم کر لی ہے، جس کی وجہ سے باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہ آئی۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم پر راولپنڈی میں سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں آؤٹ ہونے کے بعد اسٹمپس پر بلا مارنے کے جرم میں میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور ایک ڈیمیریٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔ بابر نے آئی سی سی کے ضابطۂ اخلاق کی شق 2.2 کی خلاف ورزی کی، جو بین الاقوامی میچ کے دوران کرکٹ کے آلات یا کپڑوں، میدان کے سامان یا فکسچر اور فٹنگز کو نقصان پہنچانے سے متعلق ہے۔اس کے علاوہ اس 31 سالہ بلے باز کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈیمیریٹ پوائنٹ کا اضافہ کر دیا گیا ہے، جس سے 24 ماہ کی مدت میں بابر کا یہ پہلا جرم بن گیا ۔ یہ واقعہ اتوار کو سریز کے آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان کی اننگز کے 21ویں اوور میں پیش آیا جب بابر آؤٹ ہونے کے بعد کریز چھوڑنے سے پہلے اپنا بلا اسٹمپس پر مارا ۔
رپورٹ کےمطابق گراؤنڈ امپائر ایلکس وارف اور راشد ریاض، تیسرے امپائر شرف الدولہ ابنِ شاہد اور چوتھے امپائر فیصل آفریدی نے الزام عائد کیا جبکہ آئی سی سی کے میچ ریفری کے انٹرنیشنل پینل کے علی نقوی نے پابندی کی تجویز پیش کی۔ آئی سی سی نے ایک بیان میں کہا کہ لیول ون کی خلاف ورزی پر کم سے کم سزا سرزنش اور زیادہ سے زیادہ سزا کھلاڑی کی میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ اور ایک یا دو ڈیمیریٹ پوائنٹس ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ رائزنگ ٹورنامنٹ:پاکستان نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا