ایشیا کپ رائزنگ ٹورنامنٹ:پاکستان نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا

Nov 18, 2025 | 17:14:PM
 ایشیا کپ رائزنگ ٹورنامنٹ:پاکستان نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)دوحہ میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ رائزنگ ٹورنامنٹ کے 9 ویں میچ میں پاکستانی شاہین نے متحدہ عرب امارات کی ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ، متحدہ عرب امارات کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 59 رنز پر آل آئوٹ ہوگئی۔

 سید حیدر 19 گیندوں پر 20 رنز بنا کر نمایاں رہے، جس میں ایک چھکا اور ایک چوکا شامل تھا، محمد فراز الدین نے 12 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ، اوپننگ بلے باز علی شان 3 رنز بنا سکے۔

 پاکستان کی جانب سے صفیان مقیم نے 3 وکٹیں حاصل کیں  جبکہ احمد دانیال اور معاز صداقت نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ شاہد عزیز اورعرفات منہاس نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

جواب میں پاکستان شاہین نے ہدف 5اعشاریہ 2 اوورز میں 1 وکٹ کےنقصان پر حاصل کر لیا، اوپننگ بلے باز محمد نعیم 6 سکور پر آئوٹ ہوئے، معاز صداقت نے 37 جبکہ غازی غوری نے 16 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ 

یہ بھی پڑھیں :سابق کپتان اظہر علی نے پی سی بی سے راہیں جدا کرلیں