صادق آباد:چوروں کو ڈھونڈنے والے 4 افراد کھوجی کتوں سمیت اغوا

Nov 18, 2025 | 22:09:PM
صادق آباد:چوروں کو ڈھونڈنے والے 4 افراد کھوجی کتوں سمیت اغوا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) ضلع  رحیم  یار خان کے شہر صادق آباد  سے نجی سراغ  رساں کتوں کے ذریعے چوروں کو  پکڑنے  والوں کی 4 رکنی ٹیم کو  ڈاکوؤں  نے اغوا  کرلیا۔

صادق آباد پولیس کے مطابق  مغویوں کے اغو ا کا مقدمہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر صادق آباد میں درج کیا گیا ہے۔

پانچ روز قبل لاپتہ کھوجی کتوں اور نجی ٹیم  کو اوباڑو سے اغوا کیا گیا تھا۔

ان مغویوں کوبازیاب کرانےکے لیے  رحیم یارخان،کشمور  اور گھوٹکی  پولیس کی مشترکہ کوششیں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :  لاہور؛ ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار