جاپان کا پاکستان انسدادِ پولیو پروگرام کیلئے 3.5 ملین ڈالر گرانٹ کا اعلان

Nov 18, 2025 | 18:46:PM
جاپان کا پاکستان انسدادِ پولیو پروگرام کیلئے 3.5 ملین ڈالر گرانٹ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد ترک)جاپان کی جانب سے پاکستان انسدادِ پولیو پروگرام کیلئے 3.5 ملین ڈالر گرانٹ کا اعلان،گرانٹ کے ذریعے 24 لاکھ سے زائد پولیو ویکسین کی خوراکیں خریدی جائیں گی۔  اسلام آباد میں  انسدادِ پولیو پروگرام کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں جاپان اور یونیسیف کے درمیان معاہدے پر دستخط کئے گئے۔

نیشنل ای او سی کے مطابق گرانٹ سے پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور گزشتہ کامیابیوں کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی،پاکستان دنیا کے اُن دو ممالک میں سے ایک ہے جہاں پولیو وائرس اب بھی موجود ہے،پاکستان میں اس سال اب تک پولیو کے 30 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں،پولیو کے خاتمے کیلئے مشترکہ اور مربوط حکمتِ عملی پر تیزی سے عمل جاری ہے۔ وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا کہپولیو کے خاتمے کیلئے جاپان کے مسلسل تعاون پر شکر گزار ہیں، یہ شراکت داری مالی امداد سے بڑھ کر یکجہتی اور مشترکہ مقصد کی علامت ہے، پولیو ویکسین کی ہر خوراک پاکستان کو پولیو سے پاک منزل کے مزید قریب لے آتی ہے۔

اس موقع پر پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر نے پاکستان کی صحت عامہ کی ترجیحات کیلئے اپنے طویل المدتی عزم کا اعادہ کیا،جاپان کی حکومت 1996 سے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی دیرینہ شراکت دار ہے،جاپان نے پولیو کے خلاف جنگ میں 245 ملین ڈالر سے زائد گرانٹس اور قرضے فراہم کیے، جاپان کی 245 ملین ڈالر کی معاونت پولیو فری پاکستان کے ہدف میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

یونیسف کے نمائندہ برائے پاکستان، پرنیلا آئیرنسائیڈ  کا کہنا تھا کہ جاپان کی شراکت ہر بچے تک ویکسین پہنچانے میں مددگار ثابت ہوگی،یونیسف، حکومت اور کمیونٹیز جاپان کی معاونت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم نے بلا مارنے پر غلطی تسلیم کرلی، آئی سی سی نے بھاری جرمانہ بھی عائد کر دیا