آزادکشمیر کے نو منتخب وزیراعظم فیصل ممتاز کی تقریب حلف برداری آج ہوگی

Nov 18, 2025 | 08:42:AM
آزادکشمیر کے نو منتخب وزیراعظم فیصل ممتاز کی تقریب حلف برداری آج ہوگی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )آزادکشمیر کے نو منتخب وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی تقریب حلف برداری آج ایوانِ صدر مظفر آباد میں ہوگی۔

حلف برادری میں شرکت کے لیے پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور مظفرآباد پہنچ گئیں،  چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو  زرداری کی شرکت کا بھی امکان ہے۔

وزیراعظم آزادکشمیر چودہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد گزشتہ روزکامیاب ہوئی تھی۔

ان کی اپنی ہی کابینہ کے رکن رہنے والے پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل ممتاز راٹھور کو وزارت عظمی کے لیے 36 ووٹ ملے، مخالفت میں صرف 2 ووٹ آئے۔پیپلز پارٹی نے عدم اعتماد کے لیے 38 ارکان کی حمایت کا دعویٰ کیا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں:یکم اور 2 دسمبر کو چھٹی کا اعلان!

ایوان سے آخری خطاب میں وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے ایک شخص ہی آئین اور انتظامی ڈھانچےکی تباہی کاذمہ دار ہو ،کیا ان کی کابینہ کے ممبران اس کے ذمہ دارنہیں، یہ سیاسی نظام تب ہی بچے گا جب ہماری سرحدیں محفوظ ہوں گی ، پاکستان کی مسلح افواج موجود نہ ہوں تو کچھ بھی باقی نہیں بچے گا۔

نئے وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور نے ایوان سے خطاب میں ایکشن کمیٹی کو حقیقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے کچھ معاملات جینوئن اور کچھ خواہشات ہیں۔