یکم اور 2 دسمبر کو چھٹی کا اعلان!

Nov 18, 2025 | 08:26:AM
یکم اور 2 دسمبر کو چھٹی کا اعلان!
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)متحدہ عرب امارات کی حکومت نے قومی دن کے موقع پر یکم اور 2 دسمبر کو عام تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای کے قومی دن کے موقع پر (54 ویں عید الاتحاد) حکومت نے یکم اور 2 دسمبر کو سرکاری سطح پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، تاہم وفاقی وزارتوں کے دفاتر اور سرکاری ادارے چار روز بند رہیں گے۔

رپورٹ کے مطابق یو اے ای میں ہفتہ اور اتوار کے روز ہفتہ وار تعطیل ہوتی ہے جب کہ یکم اور دو دسمبر کی تعطیلات پیر اور منگل کو ہوں گی، اس طرح یو اے ای کے شہری چار چھٹیاں ایک ساتھ انجوائے کریں گے۔

وزارت تعلیم نے بھی سرکاری اور نجی سکولوں میں یکم اور دو دسمبر کو دو دن کی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

یاد رہے امارات نے گزشتہ برس سرکاری اور نجی شعبے کے لیے تعطیلات کے شیڈول کی منظوری دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کا سعودی عرب کو ایف 35 لڑاکا طیارے فروخت کر نےکا اعلان

اس میں عیدالفطر اور عید الاضحی کے علاوہ یوم عرفہ، نئے ھجری سال، 12 ربیع الاول، امارات کے قومی دن اور سال نو کی تعطیل شامل ہے۔