سینیٹ اجلاس؛ عائلی عدالتیں ترمیمی 2024 ، 2026 اور حقوق معذور افراد ترمیمی بل منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت سینیٹ اجلاس میں عائلی عدالتیں ترمیمی 2024 ،عائلی عدالتیں ترمیمی بل 2026 اور حقوق معذور افراد ترمیمی بل منظور کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینیٹ کااجلاس ہوا،سینیٹ اجلاس میں کمسن اشخاص نظام انصاف ترمیمی بل 2026 پیش کیا گیا، سینیٹ اجلاس میں کمسن اشخاص نظام انصاف ترمیمی بل 2026 سینیٹر سرمد علی نے پیش کیا ،سینیٹ اجلاس میں کمسن اشخاص نظام انصاف ترمیمی بل 2026 متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپردکردیا گیا۔
اسلام آباد تحفظ صارفین بل سینیٹ میں پیش کیا گیا،بل سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے پیش کیا،یہ بل کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:سکولوں میں 31اگست تک موسم گرما کی تعطیلات، اعلان ہو گیا
اس کے علاوہ سینیٹ میں عائلی عدالتیں ترمیمی بل 2024 پیش کیاگیا، عائلی عدالتیں ترمیمی بل 2024 سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے پیش کیا ،سینیٹ میں عائلی عدالتیں ترمیمی بل 2024 منظورکرلیاگیا۔
عائلی عدالتیں ترمیمی بل 2026 بھی ایوان بالا سے منظور کرلیاگیا،بل سینیٹر سرمد علی نے پیش کیا۔
سینیٹر زرقا سہروردی نے امیگریشن آرڈیننس ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کیا،حکومت نے بل کی مخالفت کر دی ، بل کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔
اسی طرح سینیٹ میں امیگریشن ترمیمی بل 2022 کو مؤخر کردیا گیا۔
سینیٹ میں حقوق معذور افراد ترمیمی بل منظور کر لیا گیا،سینیٹ میں حقوق معذور افراد ترمیمی بل سینیٹر ڈاکٹر زرقا تیمور نے پیش کیا ۔
یہ بھی پڑھیں:عیدالاضحیٰ پر 5 چھٹیاں ہونگی یا 6؟ سرکاری ملازمین کیلئے اہم خبر