کولمبین گلوکارہ شکیرا نے سپین میں 6 کروڑ یورو سے زائد کا ٹیکس مقدمہ جیت لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )کولمبین گلوکارہ شکیرا نے سپین میں 6 کروڑ یورو سے زائد کا ٹیکس مقدمہ جیت لیا، ہسپتانوی ہائیکورٹ نے محکمہ خزانہ کو حکم دیا ہے کہ گلوکارہ کو لاکھوں یورو کی رقم واپس کی جائے، اس رقم میں جرمانے اور ٹیکس کی ادائیگیوں سمیت سود بھی شامل ہے۔
عدالتی دستاویزات کے مطابق یہ رقم 6 کروڑ یورو سے زائد بنتی ہے، یہ تنازع 2011 کے ٹیکس سال سے متعلق تھا جس پر عدالت نے اپنا فیصلہ سنایا۔ عدالت کا کہنا ہے کہ حکام یہ ثابت کرنے میں ناکام رہے کہ شکیرا نے اس سال 183 دن اسپین میں گزارے تھے۔
قانون کے مطابق کسی بھی فرد کو انکم ٹیکس دینے کے لیے اسپین میں 183 دن رہنا ضروری ہے۔ عدالت نے پایا کہ شکیرا نے اس سال صرف 163 دن وہاں قیام کیا تھا۔ اس فیصلے کے بعد ٹیکس حکام کی جانب سے عائد کردہ تمام جرمانے بھی ختم کردیے گئے ہیں۔
یہ مقدمہ اس فراڈ کیس سے الگ ہے جو شکیرا نے 2023 میں طے کیا تھا۔ واضح رہے کہ گلوکارہ ان دنوں اپنے ورلڈ ٹور کی تیاریوں میں مصروف ہیں، وہ ستمبر میں میڈرڈ میں اپنے کنسرٹس کے سلسلے کا آغاز کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں :’’ سائیکو‘‘ کا ٹریلر جاری، بڑی عید پر ریلیز ہوگی