موٹو جی پی:معروف اسپینش رائیڈر خوفناک حادثے میں شدید زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )موٹو جی پی ریسنگ کے معروف اسپینش رائڈر الیکس مارکیز ایک خوفناک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کاتالونیا گراں پری کے دوران ریس کے 12ویں لیپ پر الیکس مارکیز کی موٹر سائیکل سامنے موجود پیڈرو اکیوسٹا کی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی، جب اکیوسٹا کی بائیک کو سیدھی لائن پر اچانک پاور میں مسئلہ پیش آیا، پیچھے سے آنے والے رائیڈرز کو بروقت آگاہی مل سکی، تاہم الیکس مارکیز ٹکر سے بچ نہ سکے۔
????????????️ ALERTE INFO | Énorme CRASH impliquant Alex Márquez en course au Moto GP de Barcelone.
— Cerfia (@CerfiaFR) May 17, 2026
La course a été interrompue et le drapeau rouge a été brandi. pic.twitter.com/EQsbu3VTrC
حادثے کے نتیجے میں ان کی موٹر سائیکل بے قابو ہو کر دیوار سے جا ٹکرائی اور وہ ہوا میں اچھل کر گر گئے، جس کے بعد فوری طور پر میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ حادثے کے باعث ریس کو عارضی طور پر روک دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:تیل کی طلب گر گئی
بعد ازاں اسپتال میں طبی معائنے کے دوران تصدیق ہوئی کہ الیکس مارکیز کو گردن کے مہرے C7 میں معمولی فریکچر اور کالر بون (ہنسلی کی ہڈی) میں فریکچر ہوا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق انہیں مزید علاج اور ممکنہ سرجری کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

الیکس مارکیز نے ہسپتال سے اپنی تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ گردن پر بریس پہنے ہوئے ہیں اور انہوں نے مداحوں کو یقین دلایا کہ ان کی حالت قابو میں ہے اور وہ بہترین طبی نگرانی میں ہیں۔
ریس حکام کے مطابق حادثے کے بعد مقابلہ دوبارہ شروع کیا گیا تاہم ایک اور حادثے کے باعث ریس کو دوبارہ روکنا پڑا۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ رائڈر کی مکمل صحتیابی کے لیے مزید ٹیسٹ اور علاج جاری رہے گا۔