پاکستانیوں کیلئے ویزا فری ممالک کون سے ہیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اگر آپ بیرون ملک سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن ویزا فری ممالک کی تلاش آپ کے لیے ایک چیلنج ہے تو ہم آپ کی یہ مشکل آسان کر دیتے ہیں۔
دنیا بھر کے اکثر ممالک غیرملکیوں کو راغب کرنے اور سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ویزا فری کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ ان میں چند ممالک ایسے ہیں جو پاکستانیوں کے لیے بغیر ویزا اپنے ممالک کے دروازے کھولے ہوئے ہیں۔
سرمایہ کاری فرم ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے عالمی رہائش اور شہریت کے اشتراک کردہ اعداد و شمار کے مطابق، افریقہ کے آٹھ ممالک، اوشیانا کے علاقے سے تین اور ایشیا سے ایک دنیا کے سب سے زیادہ کھلے ممالک ہیں جو تقریباً 198 ممالک کو ویزا فری رسائی دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:23سالہ نوجوان اسسٹنٹ کمشنر بن گیا، تاریخ رقم کرتے ہوئے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
پاکستانیوں کو 32 سے زائد ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہے۔
بارباڈوس، برونڈی، کمبوڈیا، کیپ وردے جزائر، کومورو جزائر، جزائر کوک، جبوتی، ڈومینیکا، گنی بساؤ، ہیٹی، کینیا، مڈغاسکر، مالدیپ، مائیکرونیشیا، مونٹسیرات، موزمبیق، نیپال، نیو، پلاؤ جزائر، قطر، روانڈا، لیونڈا، سیمو، سیمیول، سیشلز، سینا، صومالیہ، سری لنکا، سینٹ ونسنٹ اور گریناڈائنز، تیمور-لیسٹے، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو، تووالو اور وانواتو۔
یہ بھی پڑھیں:امن دشمنوں کا وار چل گیا، پاکستان کے اہم ترین شہر میں دھماکا