عوام دنیا کی طاغوتی قوتوں کا مقابلہ کر رہی ہے:حافظ نعیم الرحمن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام دنیا کی طاغوتی قوتوں کا مقابلہ کر رہی ہے، آج کشمیری بہنوں اور ماؤں کو بڑی تعداد میں سلام پیش کرتا ہوں۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم مالاکنڈ ڈویژن جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کی تاریخ کے بڑے مارچ پر خوش آمدید کہتا ہوں، کشمیریوں کی سب سے پہلے ملاکنڈ ڈویژن کے عوام نے مدد کر کے کشمیرآزاد کرایا، کشمیریوں کا ایک نعرہ ہے کہ ہم سب پاکستانی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ افواج پاکستان اور حکومت سے کہتا ہوں کہ جنرل باجوہ اور عمران خان نے انڈیا کے خلاف کارروائی نہیں کی، پہلگام کا ڈرامہ رچا کر پاکستان پر الزام عائد کیا، بھارت نے مساجد اور ماؤں بچوں کو شہید کیا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان نے جوابی کارروائی کر کے رائفل طیارے گرائے، پاکستان کے عوام نے بھارتی ڈرونز پر فائر کئے، جماعت اسلامی نے اختلافات کے برعکس دشمن کے خلاف فوج اور حکومت سے مطالبہ کیا۔
انھوں ںے کہا کہ 10 مئی کو پاکستان نے جوابی کارروائی کی تو بھارت ذلت کی علامت بن گیا، مودی کی ذلالت جہاد کے جذبے سے ممکن ہوا، حکومت نے جہاد کا اعلان کیا ہم نے ساتھ دیا، آج پاکستان پوری طاقت کے ساتھ کھڑا ہوا ہے، آج بھارت کو کوئی چوکیدار کے طور پر سامنے نہیں لاسکتا، بھارت دنیا کے سامنے سوالیہ نشان بنا ہوا ہے۔
حافظ نعیم نے کہا کہ پاکستان لاالہ الاللہ کی بنیاد پر بنا ہے، حکومت سے کہتاہوں کہ ٹرمپ کے بیچ میں بھارت کو بچانے کے لئے آیا ہے، جنگ بندی کرنے والے ٹرمپ نے اسرائیل میں کیوں جنگ بندی نہیں کرائی، حکومت مذاکرات ضرور کرے، لیکن ہمیں کوئی سمجھوتہ قبول نہیں، کشمیر ہمارا حصہ ہے اس پر سمجھوتہ کیا گیا تو حکمران بھی نہیں رہیں گے۔
امیر جماعت اسلامی کے مطابق ہماری فوج اور ٹیکنالوجی سے دنیا کی ہر طاقت کا مقابلہ کرسکتے ہیں، امریکہ شکست خوردہ قوم ہے اس سے خوف نہیں کھانا چاہئے، جماعت اسلامی کو موقع ملا تو دس سال میں قرضے چُکا دیں گے، غزہ کے مسلمانوں نے ڈٹ کر تاریخ رقم کر دی ہے۔
انھوں نے کہا کہ بھارت سے نمٹ چکے ،قب ہمارا ہدف اسرائیل ہونا چاہئے، آرمی چیف پوری دنیا کی افواج کو بلاکر اسرائیل کو واضح پیغام دیں، اسرائیل پر واضح کریں کہ ناکہ ختم نہ کیا تو میزائل داغ دین گے، غزہ کے لوگوں کے لئے حکومت پر دباؤ ڈالیں گے، حافظ اسلام آباد آنے کا شرکاء سے وعدہ لے لیا، اسرائیل کو تقویت پہنچانے والے پروڈکٹس کا بائیکاٹ کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں :پی ایس ایل 10: پشاور زلمی، لاہور قلندر کا میچ 13-13 اوورز تک محدود