غیرفعال پاور پلانٹس کی نیلامی کے دوسرے مرحلے کا کل سے آغاز

May 18, 2025 | 20:29:PM
غیرفعال پاور پلانٹس کی نیلامی کے دوسرے مرحلے کا کل سے آغاز
کیپشن: پاور پلانٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاور سیکٹر میں جاری اصلاحاتی عمل کے ذریعے غیرفعال پاور پلانٹس کی نیلامی کے دوسرے مرحلے کا آغاز کل سے ہوگا، 2 ہزار 362 میگاواٹ صلاحیت کے 3 پلانٹس کو فروخت کیلئے پیش کیا جائیگا۔

پاور سیکٹر میں جاری اصلاحاتی عمل کے ذریعے ناکارہ سسٹم سے چھٹکارے کا مشن، سرکاری پرانے اور غیرفعال پلانٹس کی نیلامی کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

غیر فعال پاور پلانٹس کی نیلامی کے دوسرے مرحلے کا آغاز کل سے ہوگا، 2 ہزار 362 میگاواٹ صلاحیت کے 3 پلانٹس کو فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:کیا واقعی پنجاب میں گرمیوں کی تعطیلات 22 مئی سے شروع ہوں گی؟اہم خبر آ گئی

رپورٹ کے مطابق نیلامی میں 880 میگاواٹ جامشورو تھرمل پاور اسٹیشن فروخت کیلئے پیش ہوگا، 1350 میگاواٹ کا مظفر گڑھ تھرمل پاور اسٹیشن بھی نیلامی فہرست میں شامل ہے جبکہ 132 میگا واٹ اسٹیم پاور اسٹیشن فیصل آباد بھی فروخت کیا جائے گا۔

پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ نیلامی کا عمل پاور سیکٹر میں اصلاحاتی عمل کا حصہ ہے، پاور پلانٹس کی نیلامی کا عمل اسلام آباد میں صبح 9 سے شام 5 تک ہوگا۔

واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں 7 مختلف پرانے تھرمل پاور پلانٹس فروخت کیے جاچکے ہیں، فروخت کیے گئے پلانٹس کی بولی تقریباً 9 ارب سے زائد رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ تاخیر کا شکار، وجہ بھی سامنے آ گئی