کیا واقعی پنجاب میں گرمیوں کی تعطیلات 22 مئی سے شروع ہوں گی؟اہم خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) موسم کی شدت کے ساتھ ہی ٹیچر اور طلباء شدت سے چھٹیوں کے منتظر ہیں اور چھٹیوں کے لیے بھی منصوبے بنانا شروع کردیے ہیں، ایسے میں ایک نوٹیفکیشن بھی سامنے آیا جس کے مطابق 22 مئی سے صوبے میں چھٹیاں شروع ہوں گی لیکن یہ نوٹیفکیشن جعلی نکلا۔
تفصیلات کے مطابق وائرل ہونےو الے جعلی نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی سکول 22 مئی سے 17 اگست 2025 تک گرمیوں کی تعطیلات کے لیے بند رہیں گے اور اس جعلی نوٹیفکیشن کی وجہ سے نوجوانوں اور ان کے والدین کے لیے الجھن پیدا ہو گئی۔
جیسے ہی یہ سامنے آیا تو لوگوں نے دھڑا دھڑ شیئر کرنا شروع کردیا تاہم یہ نوٹیفکیشن جعلی نکلا اور محکمہ ایجوکیشن کے حکام نے واضح کیا کہ بروقت چھٹیوں کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
پنجاب کے سیکرٹری سکول ایجوکیشن نے واضح کیا کہ موسم گرما کی تعطیلات کا اصل شیڈول یکم جون سے شروع ہو کر 9 اگست 2025 کو ختم ہو گا، اگر شدید گرمی پڑگئی تو صورتحال کو دیکھتے ہوئے تاریخوں کو ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے لیکن تاحال ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا اور نہ ہی اس ضمن میں 22 مئی سے چھٹیاں کرنے کا کوئی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
محکمہ تعلیم نے زور دیا کہ وہ صرف سرکاری اعلانات پر بھروسہ کریں اور سوشل میڈیا پر غیر تصدیق شدہ معلومات شیئر کرنے سے گریز کریں۔
یہ بھی پڑھیں : تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور ژالہ باری، محکمہ موسمیات نےالرٹ جاری کردیا