تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور ژالہ باری، محکمہ موسمیات نےالرٹ جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی ) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشرعلاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 3 سے 6 گھنٹوں کے دوران وزیرستان، بنوں، کرم، خیبر، کوہاٹ، میں گرد آلود ہواؤں آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،کرک، ہنگو، پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی، میں گرد آلود ہواؤں آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،مردان، ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، میں گرد آلود ہواؤں آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ کشمیر، مری، گلیات، میں گرد آلود ہواؤں آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،اٹک، تلہ گنگ، چکوال، میانوالی اور گردونواح میں گرد آلود ہواؤں آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،بعض مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، راولپنڈی اور گرد و نواح میں اگلے 2 سے 4 گھنٹوں کے دوران گردآلود آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔
اس سلسلے میں شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے،محفوظ مقامات پر رہنے جبکہ خراب موسم کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : "میرے دیس کے شاہینو "سعیدآسی کاوطن کے محافظوں کومنظوم خراج عقیدت