جڑواں شہروں سمیت ملک بھر میں بارش اور ژالہ باری،موسم خوشگوار

May 18, 2025 | 19:14:PM
جڑواں شہروں سمیت ملک بھر میں بارش اور ژالہ باری،موسم خوشگوار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد عمران/ملک رحمان)اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہوگیا۔  

راولپنڈی میں تیز آندھی کے بعد بارش ہوئی جس سے گرمی زور ٹوٹ گیا،اسلام آباد میں بھی بارش سے موسم کی شدت میں کمی ہوئی۔ 

ایبٹ آباد میں شدید آندھی و طوفان تیز ہواوں اور  گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ سیاحتی مقامات گلیات ٹھنڈیانی میں بھی  بارش ہوئی،کئی مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی، طوفانی ہواؤں سے نقصانات کا خطرہ ہے، ہری پور شہر و گردونواح میں تیز آندھی و طوفان  کے ساتھ مٹی و گردوغبار کا طوفان شروع ہوگیا،اندھی کے باعث مختلف مقامات پر درخت گرنے کی اطلاعات ہے جبکہ  بجلی کے مختلف فیڈر ٹرپ کر  گے ہری پور شہر اندھیرے میں ڈوب گیا،راولاکوٹ اور نواحی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے وادی پرل کا موسم خوشگوار ہو گیا۔ 

پشاور شہر اور گردو نواح میں شدید آندھی اور طوفان سےکئی مقامات پر درخت اور سائن بورڈز گرگئے، پشاور کو آندھی اور طوفان کے باعث اب تک افغان کالونی، اسد انور کالونی، رانو گھڑی میں چھت و دیوار گرنے اور سول کوارٹر، بیگم شہاب الدین گرلز سکول تحصیل کے قریب درخت گرنے کی اطلاعات موصول ہوئیں، اب تک 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد فراہم کرکے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،ضلع چارسدہ میں چھت گرنے سے 10 سالہ بچہ زخمی ہے۔

نوشہرہ میں طوفانی صورتحال  کے دوران حادثات میں 6 افراد زخمی ہوئے خاتون سمیت 6 افراد شدیدزخمی ہوئے ،طالب علم حزیفہ اور عدنان زخمی ریسکیو  نے بروقت کارروائی کی ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیاہے،طوفانی ہوا سے درخت، چھتیں گرنے کے واقعات بھی رونما ہوئے،زخمییوں کو قاضی میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا،  کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔  

  اٹک شہر اور اس کے گردونواح میں اچانک تیز آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ شروع ہو گیا ،تیز ہواؤں اور ژالہ باری نے گرمی کی شدید لہر کو توڑ دیا  جس سے موسم خوشگوار ہو گیا اور شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔

بارش کے دوران فضا میں گہرے سیاہ بادلوں کی گھن گرج سنائی دیتی رہی جس سے ماحول مزید سنجیدہ اور خوبصورت ہو گیا تاہم  شدید آندھی اور بارش کے باعث شہر کے تمام فیڈر ٹرپ کر گئے جس سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔
 یہ بھی پڑھیں: تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور ژالہ باری، محکمہ موسمیات نےالرٹ جاری کردیا