سیکیورٹی خدشات: جنوبی وزیرستان میں پھر کرفیو نافذ

May 18, 2025 | 10:02:AM
سیکیورٹی خدشات: جنوبی وزیرستان میں پھر کرفیو نافذ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایک بار پھر کرفیو نافذ کر دیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ نے کرفیو سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاہے جس کے مطابق اتوار کی صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو جاری رہے گا۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق مکین سے رزمک تک کی سڑک مکمل بند رہے گی،عوام کو شام چھ بجے تک مکین سے رزمک تک سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان آج پھر رابطہ ہوگا

ضلعی حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ آمد ورفت کیلئے متبادل راستے اختیار کئے جائیں اور غیرضروری نقل وحرکت سے اجتناب کیاجائے۔