بچی زمین میں دھنس گئی، تصویر وائرل

May 18, 2021 | 16:54:PM
سڑک میں دھنسی بچی
کیپشن: سڑک میں دھنسی بچی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)بظاہر سڑک میں دھنسی بچی کی تصویر نے انٹرنیٹ صارفین کو حیرت میں مبتلا کررکھا ہے۔

تٰفصیلات کے مطابق ٹوئٹر صارف ٹم کٹزمین نے زیر نظر تصویر کو حال ہی میں ویب سائٹ ریڈڈٹ سے اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن درج کیا کہ ’ تصویر میں فوٹو شاپ کا عمل دخل موجود نہیں۔ تصویر میں موجود لڑکی پنک لباس پہنے باہر کھیل رہی ہے تاہم تصویر کھینچنے کے لیے کیمرے کے اینگل اور پوزیشن کے باعث بظاہر یہ محسوس ہورہا ہے بچی کا آدھا جسم سڑک کے درمیان کنکریٹ کے فرش میں دھنسا ہوا ہے۔

واضح رہے شیئر کیے جانے کے بعد بچی کی تصویر تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور لوگوں کی جانب سے دلچسپ اور حیران کن تبصرے کیے جانے لگے۔صارفین کو تصویر کے پیچھے چھپی تکنیک کو کھوجنے میں زیادہ وقت نہیں لگا اور وہ جلد ہی اصل وجہ جاننے میں کامیاب ہوگئے۔تصویر میں موجود بچی دراصل ایک چھوٹی دیوار کے پیچھے کھڑی ہے جو فٹ پاتھ کے رنگ کی ہی ہے جس کے باعث بظاہر یہ محسوس ہورہاہے کہ بچی سڑک میں دھنسی ہے۔  

 یہ بھی پڑھیں:    نوکری چھو ڑکر جنسی ویب سائٹ سے لا کھوں کمانے والی لڑکی کے حیرت انگیز انکشافات