پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

Mar 18, 2026 | 22:14:PM
 پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کیلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا.  اس کے ساتھ چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر کی روئیت ہلال کمیٹیوں کے بھی اجلاس طے شدہ طریقہ کار کے مطابق ہوں گے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس 29 رمضان بمطابق 19 مارچ 2026 بروزجمعرات نماز عصر  کے بعد (شام ساڑھے پانچ بجے)  اسلام آباد میں وزارت مذہبی امور کوہسار بلاک کی چھت پر منعقد کیا جائے گا۔

آج پاکستان میں 28 واں روزہ افطار کیا گیا اور لوگوں نے  29 ویں روزے کی تراویح پڑھی ہے۔ 

سعودی عرب اور  کئی دوسرے عرب ملکوں میں رمضان کے روزوں کا آغاز پاکستان سے ایک دن پہلے ہو گیا تھا۔ آج سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور کئی دوسرے عرب ملکوں مین رمضان  کا  29 واں روزہ افطار کرنے کے بعد آسمان  پر شوال کا نیا چاند دیکھنے کی سعی کی گئی لیکن کی بھی ملک مین شوال کا چاند دیکھا نہیں جا سکا۔

 سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں کہیں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔ اس اعلان کے بعد رمضان المبارک کے 30 دن مکمل کیے جائیں گے اور عید الفطر جمعہ کے روز منائی جائے گی۔ ایسے ہی اعلانات قطر، متحدہ عرب امارات مین بھی کئے جا چکے ہیں۔

فلکیات کی سائنس کی رو سے  کل چاند نظر آئے گا یا نہیں؟

 پاکستان میں کل چاند نظر آنے کا  امکان ہے بھی اور نہیں بھی۔ نیا چاند پیدا ہو چکا ہو گا۔ اس کی عمر کھلی آنکھ سے دیکھے جانے کے لئے مناسب نہیں ہو گی۔ 

 پاکستان میں کل شوال کا چاند نطر آئے گا یا نہیں؟ سائنس کی رو سے کیا امکان ہے:   کل (جمعرات، 19 مارچ 2026) شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات نہایت کم ہیں۔ سائنسی اور فلکیاتی نقطہ نظر سے اس کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔
 
سائنسی و فلکیاتی وجوہات
محکمہ موسمیات (PMD) اور سپارکو (SUPARCO) کے مطابق:  شوال کے نئے چاند کی پیدائش 19 مارچ کی صبح 6 بج کر 23 منٹ پر ہوگی۔
 غروبِ آفتاب کے بعد،  جب نیا چاند آسمان پر پندرہ بیس منٹ کے لئے نظر آ سکتا ہے، اس وقت  چاند کی عمر تقریباً 12 سے 13 گھنٹے ہوگی۔ کھلی آنکھ سے  نئے چاند کو  دیکھنے کے لیے اس کی عمر عموماً 20 سے 24 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔ صرف  13 گھنٹے کا چاند نظر آنا تقریباً  تقریباً ناممکن ہے۔
غروبِ آفتاب اور غروبِ قمر کے درمیان فرق صرف 28 منٹ ہوگا، جو کہ واضح رویت کے لیے ناکافی ہے۔ 
 
پاکساتان میں عید الفطر کب ہوگی؟
سائنسی پیش گوئی کے مطابق پاکستان میں رمضان کا مہینہ عام تفہیم کے مطابق 30 دن کا شمار ہو گا۔ اس سال  رمضان کے 30 روزے مکمل ہوں گے۔
پاکستان میں عید الفطر ہفتہ، 21 مارچ 2026 کو ہونے کا امکان ہے۔
سعودی عرب میں بھی 18 مارچ کو چاند نظر نہیں آیا، وہاں کل چاند کو دیکھے جانے کا امکان مانا جا رہا ہے۔ وہاں عید جمعہ، 20 مارچ کو ہوگی۔ سعودی عرب کی طرح بیشتر عرب ملک  20 مارچ کو ہی عید کی نماز پڑھیں گے تاہم پاکستان میں عید  21 مارچ کو ہونے کا یقین ہے۔ 

چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کل شام تمام شہادتوں کا جائزہ لینے کے بعد کرے گی۔ حکومت سرکاری روئیت ہلال کمیٹی کے اعلان کو مان کر عید الفطر کا حتمی اعلان کرتی ہے۔ 

 کچھ سرحدی علاقوں میں تنازعہ کا امکان

گزشتہ کئی سالوں کی طرح اس سال بھی امکان ہے کہخیبر پختونخوا کے  کچھ سرحدی علاقوں میں لوگ اپنے طور پر چاند دیکھنے کی گواہیاں دے کر جمعہ کے روز سعودی عرب کے ساتھ ہی عید کی نماز پڑھنے کا اعلان کر دیں۔ 

یہ بھی پڑھیئے: قطر میں 20 مارچ کو عید الفطر کا اعلان