میری شادی نہیں ہوئی دعا کریں ہوجائے، ہانیہ عامر کی خاتون مداح سے ویڈیو کال پر گفتگو وائرل

Mar 18, 2026 | 17:36:PM
میری شادی نہیں ہوئی دعا کریں ہوجائے، ہانیہ عامر کی خاتون مداح سے ویڈیو کال پر گفتگو وائرل
کیپشن: ہانیہ عامر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی خاتون مداح سے ویڈیو کال پر  گفتگو  وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ ہانیہ عامر کو ایک خاتون مداح کے ساتھ گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ ایک ویڈیو کال ہے جس میں اداکارہ اپنی مداح سے گپ شپ کررہی ہیں، خاتون نے اداکارہ سے ان کی اور  والدین  کی خیریت بھی دریافت کی جبکہ اداکارہ سے رمضان کے روزے کے حوالے سے بھی سوال کیا۔

 جس پر اداکارہ نے بتایا کہ روزے اچھے جا رہے ہیں اور ساتھ ساتھ کام بھی چل رہا ہے، جس پر خاتون نے نجی ٹی وی سے نشر ہونے والے ڈرامے ' میری زندگی ہے تو' کی تعریف کی اور سوال پوچھا کہ کیا آپ کی شادی ہوگئی؟

جواب میں اداکارہ نے کہا کہ ابھی میری شادی نہیں ہوئی،  آپ دعا کیجئے ، جس پر خاتون نے اچھے نصیب کی دعا کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:عید سےقبل بڑا دھچکا،3 ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل ،نام بھی سامنے آ گئے