عائزہ خان کیوں دانش تیمور کے سامنے گھبرا جاتی ہیں،اداکارہ کا حیران کن انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ شوہر کے سامنے میرا دماغ کام کرنا چھوڑ دیتا ہے اور میں گھبرا جاتی ہوں۔
رپورٹ کے مطابق عائزہ خان نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے شوہر اداکار دانش تیمور کیساتھ اپنی شادی ہونے سے قبل لڑائیاں اور اب رشتے سے متعلق انکشافات کرتے ہوئے اپنی جھجھک کا کھل کر اظہار کردیا۔ان دنوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ایک کلپ میں عائزہ خان یہ بتاتی نظر آ رہی ہیں کہ وہ کیسے اپنے مصروف شیڈول کے باوجود بچوں کے لیے وقت نکالتی ہیں۔عائزہ خان ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اچانک شرما گئیں اور اعتراف کیا کہ وہ دانش تیمور کے سامنے بہت گھبرا جاتی ہیں اور جب وہ ان کی طرف دیکھتے ہیں تو وہ شرم سے لال ہو جاتی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ جب میں دانش کے سامنے ہوتی ہوں تو میرا دماغ کام کرنا چھوڑ دیتا ہے اور میں عجیب سی حرکتیں کرنے لگتی ہوں، حالانکہ میں بہت زیادہ سمجھدار اور ذمہ دار ہوں عورت ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:پلیز میری پرانی تصاویر استعمال نہ کریں،کیونکہ اب پردہ کرتی ہوں،زرنش خان