ہیلی کاپٹر کے استعمال و اخراجات کی تفصیلات جاری کرنے کا حکم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان انفارمیشن کمیشن نے 2017سے اب تک وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر کے استعمال اور اخراجات کی تفصیلات جاری کرنے کا حکم دے دیا۔
پاکستان انفارمیشن کمیشن نے 2017 سے اب تک پروازوں، ایندھن، مرمت اور عملے کا مکمل ریکارڈ 10 روز میں طلب کرلیاہے۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ اسٹرونگ مین گیمز ؛نوح دستگیر بٹ نے دو گولڈ میڈل جیت لئے
کمیشن نے وفاقی حکومت کی جانب سے قومی سلامتی اور قانونی استثنیٰ کی بنیاد پر معلومات روکنے کے مؤقف کو مسترد کردیاہے،اس حوالے سے پاکستان انفارمیشن کمیشن کا کہنا تھا کہ مطلوبہ معلومات نہ تو دفاعی نوعیت کی ہیں اور نہ ہی ان کا تعلق کسی ایسی حساس معلومات سے ہے۔