پنجاب سینٹر آف ایکسیلینس آن کاؤنٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم کو خودمختار قانونی حیثیت  مل گئی

Jun 18, 2026 | 11:46:AM
 پنجاب سینٹر آف ایکسیلینس آن کاؤنٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم کو خودمختار قانونی حیثیت  مل گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( علی رامے)حکومت نے انتہا پسندی کی روک تھام کے لیے قائم کاؤنٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم سینٹر کو خودمختار قانونی حیثیت دے دی ۔
 پنجاب میں انتہا پسندی کی روک تھام کے لیے قائم کئے گئے خودمختار اداراے’’پنجاب سینٹر آف ایکسیلنس آن کاؤنٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم ‘‘کو خودمختار ادارہ بنا کراس کے  اختیارات میں بھی اضافہ کردیاگیاہے۔قانون میں ترمیم کی سفارشات منظور کرلی گئی ہیں اورادارے کو باڈی کارپوریٹ کا درجہ دینے کے ساتھ ساتھ اپنے نام پر معاہدے کا اختیاربھی ہوگا،باڈی کو جائیداد خریدنے اور مقدمات دائر کرنے کے اختیارات بھی مل گئے ہیں۔
دستاویزات کے مطابق مجوزہ ترمیم کے تحت سینٹر کو مستقل قانونی حیثیت حاصل ہوگی،حکومت کی پیشگی منظوری سے منقولہ و غیر منقولہ جائیداد رکھنے اور فروخت کرنے کا اختیار ہوگا ،محکمہ قانون کی نشاندہی پر ادارے کی قانونی و انتظامی حیثیت واضح کی گئی ہے۔
دستاویزات کے مطابق محکمہ خزانہ کی اصولی منظوری کے بعد اضافی مالی بوجھ موجودہ بجٹ سے پورا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:گرج چمک کے ساتھ مزیدبارشیں؛محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر معاملہ کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون سازی و نجکاری نے فیصلہ کیااورقائمہ کمیٹی نے ترمیمی بل کی منظوری دے دی۔حکام کے مطابق قانونی ترامیم سے ادارے کی انتظامی استعداد، بین الادارہ جاتی تعاون اور گورننس مزید مضبوط ہوگی۔