ویمنز T20 ورلڈ کپ، پاکستان کو مسلسل دوسری شکست

Jun 18, 2026 | 09:51:AM
ویمنز T20 ورلڈ کپ، پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کو  مسلسل دوسری شکست ہوگئی،  جنوبی افریقہ نے پاکستان ویمنز کو2 وکٹ سے ہرا دیا۔

برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں پہلے پاکستان نے بیٹنگ کی ،پاکستان کی ویمنز ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 126 رنز اسکور کیے۔

فاطمہ ثنا نے 38 گیندوں پر55رنز کی اننگز کھیلی، 6 چوکے ، 2 چھکے لگائے۔طوبیٰ  حسن نے 23 رنز اسکور کیے۔

جوابی اننگز میں پاکستانی ویمنز نے بھی عمدہ بولنگ کی اور جنوبی افریقی بیٹرز کو وقفے وقفے سے پویلین پہنچاتی رہیں۔ 

مزید پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ، شائقین کی حاضری کا ریکارڈ قائم

ایک مرحلے پر جنوبی افریقی ٹیم بھی مشکلات سے دوچار تھی، اُس کے 107رنز پر 6 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے لیکن ڈرکسین نے 52 ا ور ڈی کلرک نے 37رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح کی راہ پر گامزن کیا۔

جنوبی افریقی ٹیم نے 127 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔فاطمہ ثنا نے 3، سعدیہ اقبال اور طوبیٰ حسن نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان ٹیم اپنا تیسرا میچ ہفتے کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی ۔

یاد رہے کہ پاکستان ویمنز  ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔