تفتان: ایران، اسرائیل کشیدگی کے باعث مزید 500 پاکستانی تفتان بارڈر پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پاکستانیوں کی ایران سے واپسی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق آج مزید 500 سے زائد پاکستانی شہری تفتان بارڈر پہنچے جن میں زائرین، مزدور، تاجر اور طلبہ شامل ہیں ، ایرانی علاقوں میں حالات کشیدہ ہونے کے بعد بڑی تعداد میں پاکستانی شہری اپنی حفاظت کے پیش نظر واپسی اختیار کر رہے ہیں۔
انتظامیہ کی جانب سے بارڈر پر تمام ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سے اب تک مجموعی طور پر 1450 سے زائد پاکستانیوں کو تفتان بارڈر سے وطن کے مختلف علاقوں کی طرف روانہ کیا جا چکا ہے،ادھر ضلعی انتظامیہ اور لیویز فورس کی نگرانی میں تمام آپریشنز کو منظم طریقے سے انجام دیا جا رہا ہے تاکہ واپسی کا عمل پرامن اور محفوظ انداز میں مکمل ہو سکے۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات رات 10 بجے ہوگی