سونا مزید سستا ہو گیا

Jun 18, 2025 | 17:43:PM
سونا مزید سستا ہو گیا
کیپشن: سونا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی، جس کے مثبت اثرات پاکستان کی صرافہ مارکیٹ پر بھی ظاہر ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 20 ڈالر سستاہوکر 3378 ڈالر فی اونس تک گرگیا۔

دوسری جانب پاکستان میں بھی ایک تولہ سونا 2245 روپے سستاہو کر3 لاکھ 59 ہزار 55 روپے کا ہو گیا۔دس گرام سونا 1925 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 7 ہزار 831 روپے پر آگیا۔ایک تولہ چاندی 22 روپے اضافے سے 3878 روپے پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:سولر صارفین کیلئے خوشخبری