ایرانی فوج کا تل ابیب میں اسرائیلی حکومت کے اہم فوجی انٹیلی جنس مرکزکو تباہ کرنے کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ایران کے اسرائیل پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے،ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ تل ابیب میں اسرائیلی حکومت کے اہم فوجی انٹیلی جنس مرکز کو تباہ کر دیاگیا ہے۔
ایران کی طرف سے کئی گھنٹوں سے اسرائیل پرمیزائل داغنے کا سلسلہ جاری ہے ، پہلے مرحلے میں ایران نے 10میزائل داغے ،تل ابیب سمیت کئی شہروں میں سائرن بج اٹھے جس کے بعد اسرائیلی عوام بنکروں میں جا چھپے۔
عرب میڈیا نے ایرانی میزائل فائر کرنے کی ویڈیوبھی جاری کردی ، ایرانی مسلح افواج عبدلرحیم موسوی نے بھی کہا ہےکہ دشمن کو حساس اور اہم اہدا ف پر شدید ضربیں لگائی ہیں،اسرائیل کو سزا دینے کی کارروائی جلد انجام دی جائے گی، ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی شہری تل ابیب اورحیفہ خالی کریں۔
دوسری طرف اسرائیل کا کہنا ہے اس نے ایران کے کئی میزائل فضا میں ہی تباہ کردیے، اسرائیلی فوج نے مزید کہنا ہے کہ ان کی طرف سے تہران سمیت کئی شہروں میں حملے جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی شہری ایران اور عراق کا سفر ہرگز نہ کریں، محکمہ خارجہ کی نئی ٹریول ایڈوائزری